Kashf-ur-Rahman - An-Naml : 4
اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ زَیَّنَّا لَهُمْ اَعْمَالَهُمْ فَهُمْ یَعْمَهُوْنَؕ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : جو لوگ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں لاتے بِالْاٰخِرَةِ : آخرت پر زَيَّنَّا لَهُمْ : آراستہ کر دکھائے ہم نے ان کے لیے اَعْمَالَهُمْ : ان کے عمل فَهُمْ : پس وہ يَعْمَهُوْنَ : بھٹکتے پھرتے ہیں
بلاشبہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہم نے ان کے اعمال کی نظر میں خوشنما کردئیے ہیں سو وہ بھٹکتے پھرتے ہیں
(4) جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہم نے ان کے اعمال ان کی نظر میں خوش منظر اور مستحسن کر رکھے ہیں سو وہ اپنی اس خوش فہمی میں بھٹکتے پھر رہے ہیں یعنی ان کے اعمال ان کی نگاہ میں بھلے معلوم ہوتے ہیں اس لئے انہی میں ڈانوا ڈول پھرا کرتے ہیں تزیین کی نسبت حضرت حق تعالیٰ کی خالق ہونے کے اعتبار سے کی گئی ہے۔
Top