Kashf-ur-Rahman - An-Naml : 7
اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِاَهْلِهٖۤ اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا١ؕ سَاٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِخَبَرٍ اَوْ اٰتِیْكُمْ بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُوْنَ
اِذْ : جب قَالَ : کہا مُوْسٰي : موسیٰ لِاَهْلِهٖٓ : اپنے گھر والوں سے اِنِّىْٓ : بیشک میں اٰنَسْتُ : میں نے دیکھی ہے نَارًا : ایک آگ سَاٰتِيْكُمْ : میں ابھی لاتا ہوں مِّنْهَا : اس کی بِخَبَرٍ : کوئی خبر اَوْ اٰتِيْكُمْ : یا لاتا ہوں تمہارے پاس بِشِهَابٍ : شعلہ قَبَسٍ : انگارہ لَّعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَصْطَلُوْنَ : تم سینکو
اے پیغمبر موسیٰ (علیہ السلام) کا وہ واقعہ بیان کیجئے جبکہ موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے ایک آگ دیکھی ہے میں وہاں سے کوئی خبر تمہارے پاس لے کر آتا ہو یا آگ سے کوئی چیز جلا کر ایک شعلہ لے آتا ہوں تاکہ تم اس آگ سے گرمی حاصل کرو
(7) اے پیغمبر موسیٰ (علیہ السلام) کا وہ واقعہ قابل ذکر ہے جب کہ موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے ایک آگ دیکھی ہے میں وہاں سے کوئی راستے کی خبر لاتا ہوں یا آگ سے کوئی چیز جلا کر ایک شعلہ لے آتا ہوں تاکہ تم اس سے تاپو اور گرمی حاصل کرو یعنی قرآن کریم کے ذکر کی مناسبت سے موسیٰ (علیہ السلام) کا وہ واقعہ بتایا جب وہ مدین سے مصر واپس ہوئے تو طور کی وادی میں مصر کا راستہ بھول گئے اور سردی کڑا کے کی پڑ رہی تھی حیران تھے کہ کس طرف جائیں یکایک طور پر ایک روشنی نظرآئی سمجھے کہ آگ ہے اس لئے گھر والوں سے فرمایا چونکہ موسیٰ (علیہ السلام) بھی پیغمبر ہوئے کتاب ملی اور فرعونیوں میں تبلیغ کے لئے تقرر ہوا۔ اسی طرح نبی کریم ﷺ پیغمبر ہیں ان کو بھی واضح کتاب عطا ہوئی اور قریش کے فراغنہ کی ہدایت کا کام سپرد ہوا تاکہ مکہ کی یہ روشنی تمام عالم میں جلوہ گر ہو۔
Top