Kashf-ur-Rahman - Al-Hashr : 23
هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ اَلْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ١ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ
هُوَ اللّٰهُ : وہ اللہ الَّذِيْ : وہ جس لَآ اِلٰهَ : نہیں کوئی معبود اِلَّا هُوَ ۚ : اس کے سوا اَلْمَلِكُ : بادشاہ الْقُدُّوْسُ : نہایت پاک السَّلٰمُ : سلامتی الْمُؤْمِنُ : امن دینے والا الْمُهَيْمِنُ : نگہبان الْعَزِيْزُ : غالب الْجَبَّارُ : زبردست الْمُتَكَبِّرُ ۭ : بڑائی والا سُبْحٰنَ : پاک اللّٰهِ : اللہ عَمَّا : اس سے جو يُشْرِكُوْنَ : وہ شریک کرتے ہیں
وہ ایسا معبود ہے کہ اس کے سوا اور کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ بادشاہ ہے پاک ذات ہے بےعیب ہے امن دینے والا ہے نگہبانی کرنے والا ہے کمال قوت کا مالک ہے نہایت زبردست ہے بڑی عظمت والا ہے اللہ تعالیٰ کی ذات ان لوگوں کے شرک سے پاک ہے۔
(23) وہ اللہ تعالیٰ ایسا معبود ہے کہ اس کے سوا اور کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ بادشاہ ہے وہ جملہ عیوب سے پاک ہے وہ تمام عیوب سے سالم اور تمام عیبوں سے سلامت ہے وہ امن دینے والا ہے وہ نگہبانی کرنے والا ہے یعنی ہر آفت سے کمال قوت کا مالک اور زبردست ہے بڑی عظمت والا اور بڑائی والا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات گرامی ان لوگوں کے شرک سے پاک ہے۔ جبار کے معنی ہم نے زبردست کے کئے ہیں خرابی کا درست کرنے والا بھی ہوسکتا ہے اور خود اختیار بھی اس کے معنی ہوسکتے ہیں۔ قرآن میں مختلف معنی کے لئے استعمال ہوا ہے۔
Top