Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 23
ثُمَّ لَمْ تَكُنْ فِتْنَتُهُمْ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْا وَ اللّٰهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِیْنَ
ثُمَّ : پھر لَمْ تَكُنْ : نہ ہوگی۔ نہ رہی فِتْنَتُهُمْ : ان کی شرارت اِلَّآ : سوائے اَنْ : کہ قَالُوْا : وہ کہیں وَاللّٰهِ : قسم اللہ کی رَبِّنَا : ہمارا رب مَا كُنَّا : نہ تھے ہم مُشْرِكِيْنَ : شرک کرنے والے
پھر ان کے شرک کا انجام سوائے اس کے کچھ نہیں ہوگا کہ وہ یوں جواب دیں گے قسم ہے اللہ کی جو ہمارا رب ہے ہم مشرک نہیں تھے
-23 پھر ان کے کفر کا انجام سوائے اس کے کچھ نہ ہوگا کہ یہ مشرک یوں کہیں گے اور یہ جواب دیں گے قسم اللہ تعالیٰ کی جو ہمارا پروردگار ہے ہم نے شرک کا ارتکاب نہیں کیا اور ہم مشرک نہیں تھے یعنی یہ عذر کریں گے کہ ہم نے کبھی شرک ہی نہیں کیا۔
Top