Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 22
وَ یَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِیْعًا ثُمَّ نَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ اَشْرَكُوْۤا اَیْنَ شُرَكَآؤُكُمُ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ
وَيَوْمَ : اور جس دن نَحْشُرُهُمْ : ان کو جمع کریں گے جَمِيْعًا : سب ثُمَّ : پھر نَقُوْلُ : ہم کہیں گے لِلَّذِيْنَ : ان کو جنہوں نے اَشْرَكُوْٓا : شرک کیا (مشرکوں) اَيْنَ : کہاں شُرَكَآؤُكُمُ : تمہارے شریک الَّذِيْنَ : جن کا كُنْتُمْ : تم تھے تَزْعُمُوْنَ : دعوی کرتے
اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جس دن ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر ہم مشرکوں سے پوچھیں گے کہ اب وہ تمہارے شریک کہاں ہیں جن کے معبود ہونے کا تم دعویٰ کیا کرتے تھے
-22 اور وہ دن بھی قابل ذکر ہے جس دن ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر ہم ان لوگوں سے کہیں گے جو شرک کے مرتکب ہوئے تھے تمہارے وہ معبود اور وہ شریک کہاں ہیں جن کو تم بزعم خود اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہرانے کے مدعی تھے اور یہ دعویٰ کیا کرتے تھے کہ یہ معبود خدا کے شریک ہیں۔
Top