Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 36
اِنَّمَا یَسْتَجِیْبُ الَّذِیْنَ یَسْمَعُوْنَ١ؔؕ وَ الْمَوْتٰى یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ ثُمَّ اِلَیْهِ یُرْجَعُوْنَؐ
اِنَّمَا : صرف وہ يَسْتَجِيْبُ : مانتے ہیں الَّذِيْنَ : جو لوگ يَسْمَعُوْنَ : سنتے ہیں وَالْمَوْتٰى : اور مردے يَبْعَثُهُمُ : انہیں اٹھائے گا اللّٰهُ : اللہ ثُمَّ : پھر اِلَيْهِ : اس کی طرف يُرْجَعُوْنَ : وہ لوٹائے جائیں گے
آپ کی دعوت کو تو بس وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو سننے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ جو مردے ہیں ان کو اللہ زندہ کر کے اٹھائیگا پھر وہ اسی کی طرف واپس لائے جائیں گے
-36 دعوت حق اور دعوت الٰہی کو تو بس وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو دل سے سنتے اور سننے کی صحیح صلاحیت رکھتے ہیں اور جو مردے ہیں اور جن کے دل مرچکے ہیں ان کو اللہ تعالیٰ ان کی قبروں سے زندہ کر کے اٹھائے گا پھر وہ اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے اور حساب و کتاب کے لئے اسی کی طرف واپس کئے جائیں گے یعنی جن میں صلاحیت ہے وہی دین حق کو قبول کرتے ہیں اور جو منکر ہیں وہ ایسے ہی جیسے مردے کو اللہ تعالیٰ ان کو قیامت میں ہی اٹھائے گا اور وہ ان سے حساب لے گا اور ان کے کئے کی سزا دے گا۔
Top