Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 123
قَالَ فِرْعَوْنُ اٰمَنْتُمْ بِهٖ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْ١ۚ اِنَّ هٰذَا لَمَكْرٌ مَّكَرْتُمُوْهُ فِی الْمَدِیْنَةِ لِتُخْرِجُوْا مِنْهَاۤ اَهْلَهَا١ۚ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ
قَالَ : بولا فِرْعَوْنُ : فرعون اٰمَنْتُمْ : کیا تم ایمان لائے بِهٖ : اس پر قَبْلَ : پہلے اَنْ : کہ اٰذَنَ : میں اجازت دوں لَكُمْ : تمہیں اِنَّ : بیشک هٰذَا : یہ لَمَكْرٌ : ایک چال ہے مَّكَرْتُمُوْهُ : جو تم نے چلی فِي : میں الْمَدِيْنَةِ : شہر لِتُخْرِجُوْا : تاکہ نکال دو مِنْهَآ : یہاں سے اَهْلَهَا : اس کے رہنے والے فَسَوْفَ : پس جلد تَعْلَمُوْنَ : تم معلوم کرلوگے
فرعون نے جادوگروں سے کہا تم میری اجازت سے قبل ہی اس پر ایمان لے آئے بیشک یہ ایک سازش ہے جو تم نے اس شہر میں کی ہے تاکہ تم اس شہر کے لوگوں کو یہاں سے بےدخل کردو لہٰذا اب تم کو اس کا نتیجہ معلوم ہوا جاتا ہے
123 فرعون نے اپنی حکومت کو بچانے اور عام بغاوت کو دبانے کے لئے جادوگروں سے کہا کہ تم میری اجازت دینے سے پہلے ہی اس موسیٰ (علیہ السلام) پر ایمان لے آئے یہ ایک سازش ہے جو تم سب نے مل کر کی ہے تاکہ تم اس ملک مصر کے حقیقی باشندوں کو اور مصر کی حکمران قوم کو اس ملک مصر سے نکال دو اور حاکم قوم کو یہاں سے بےدخل کرکے اپنا راج قائم کرلو لہٰذا عنقریب تم کو اس کا نتیجہ اور انجام معلوم ہوا جاتا ہے۔
Top