Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 19
وَ یٰۤاٰدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُكَ الْجَنَّةَ فَكُلَا مِنْ حَیْثُ شِئْتُمَا وَ لَا تَقْرَبَا هٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُوْنَا مِنَ الظّٰلِمِیْنَ
وَيٰٓاٰدَمُ : اور اے آدم اسْكُنْ : رہو اَنْتَ : تو وَزَوْجُكَ : اور تیری بیوی الْجَنَّةَ : جنت فَكُلَا : تم دونوں کھاؤ مِنْ حَيْثُ : جہاں سے شِئْتُمَا : تم چاہو وَلَا تَقْرَبَا : اور نہ قریب جانا هٰذِهِ : اس الشَّجَرَةَ : درخت فَتَكُوْنَا : پس ہوجاؤ گے مِنَ : سے الظّٰلِمِيْنَ : ظالم (جمع)
اور اے آدم (علیہ السلام) تم اور تمہاری بیوی دونوں اس جنت میں رہو سہو پھر جس جگہ سے چاہو تم دونوں کھائو اور ہاں اس مخصوص درخت کے قریب بھی نہ جانا ورنہ تم گناہ گاروں میں سے ہوجائو گے
19 اور اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم (علیہ السلام) کو حکم دیا کہ اے آدم (علیہ السلام) تم اور تمہاری زوجہ اس جنت میں سکونت اختیار کروا ور اس میں رہو سہو پھر جس جگہ سے چاہو تم دونوں کھائو لیکن دیکھو اس مخصوص درخت کے قریب نہ جانا اور نہ تم ظالم اور نامناسب کام کرنے والوں میں شمار کئے جائو گے اور تم نافرمان قرار دیئے جائوگے۔ یعنی گیہوں یا انگور کے درخت میں سے کچھ نہ کھانا ورنہ خطا کاروں میں تمہارا شمار ہوجائے گا اور نامناسب کام کرنے والے قرار دے دیئے جائوگے۔
Top