Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 38
قَالَ ادْخُلُوْا فِیْۤ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِكُمْ مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ فِی النَّارِ١ؕ كُلَّمَا دَخَلَتْ اُمَّةٌ لَّعَنَتْ اُخْتَهَا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا ادَّارَكُوْا فِیْهَا جَمِیْعًا١ۙ قَالَتْ اُخْرٰىهُمْ لِاُوْلٰىهُمْ رَبَّنَا هٰۤؤُلَآءِ اَضَلُّوْنَا فَاٰتِهِمْ عَذَابًا ضِعْفًا مِّنَ النَّارِ١ؕ۬ قَالَ لِكُلٍّ ضِعْفٌ وَّ لٰكِنْ لَّا تَعْلَمُوْنَ
قَالَ : فرمائے گا ادْخُلُوْا : تم داخل ہوجاؤ فِيْٓ اُمَمٍ : امتوں میں (یہمراہ) قَدْ خَلَتْ : گزر چکی مِنْ قَبْلِكُمْ : تم سے قبل مِّنَ : سے الْجِنِّ : جنات وَالْاِنْسِ : اور انسان فِي النَّارِ : آگ (دوزخ) میں كُلَّمَا : جب بھی دَخَلَتْ : داخل ہوگی اُمَّةٌ : کوئی امت لَّعَنَتْ : لعنت کرے گی اُخْتَهَا : اپنی ساتھی حَتّٰى : یہانتک اِذَا ادَّارَكُوْا : جب مل جائیں گے فِيْهَا : اس میں جَمِيْعًا : سب قَالَتْ : کہے گی اُخْرٰىهُمْ : ان کی پچھلی قوم لِاُوْلٰىهُمْ : اپنے پہلوں کے بارہ میں رَبَّنَا : اے ہمارے رب هٰٓؤُلَآءِ : یہ ہیں اَضَلُّوْنَا : انہوں نے ہمیں گمراہ کیا فَاٰتِهِمْ : پس دے ان کو عَذَابًا : عذاب ضِعْفًا : دوگنا مِّنَ النَّارِ : آگ سے قَالَ : فرمائے گا لِكُلٍّ : ہر ایک کے لیے ضِعْفٌ : دوگنا وَّلٰكِنْ : اور لیکن لَّا : نہیں تَعْلَمُوْنَ : تم جانتے
اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ تم سب بھی جنات اور انسانوں کے ان فرقوں کے ہمراہ جو تم سے پہلے ہوگزرے ہیں آگ میں داخل ہوجائو جس وقت بھی کوئی جماعت دوزخ میں داخل ہوگی تو وہ اپنی جیسی دوسری پیش رو جماعت پر لعنت کرے گی یہاں تک کہ جب یہ سب پچھلے اور پہلے اس آگ میں جمع ہوجائیں گے۔ تو ان میں سے پچھلے لوگوں کی جماعت پہلے لوگوں کی جماعت کے لئے یوں کہے گی اے ہمارے پروردگار ہم کو تو انہوں نے ہی گمراہ کیا تھا لہٰذا آج ان کو آتش دوزخ کا دگنا عذاب کیجئو خدا تعالیٰ فرمائے گا تم میں سے ہر ایک کو دگنا عذاب ہے مگر تم سمجھتے نہیں
38 یہ تو برزخ کا احوال ہوا اور قیامت میں اللہ تعالیٰ ان لوگوں سے فرمائے گا کہ تم سب بھی جنات اور انسانوں کے ان فرقوں اور جماعتوں کے ہمراہ جہنم میں داخل ہوجائو جو تم سے پہلے ہو گزرے ہیں کیونکہ تمہارا اور ان کا مسلک ایک ہی ہے جس وقت بھی کوئی جماعت آگ میں داخل ہوگی تو وہ اپنی سابقہ داخل شدہ جماعت پر لعنت بھیجتی ہوگی اور جماعت لاحقہ جماعت سابقہ پر لعنت کرے گی یعنی مشرک مشرکوں پر اور یہود یہود پر اور نصاریٰ نصاریٰ پر لعنت کریں گے یہاں تک کہ جب یہ سب پہلے اور پچھلے آگ میں جمع ہوجائیں گے تو ان میں سے پچھلے پہلوں کے لئے یوں کہیں گے اے ہمارے پروردگار ! ہم کو ان پہلوں نے گمراہ کیا اور صحیح راستہ سے بچلایا تھا۔ اس لئے ان کو دوگنا عذاب کیجئو اور آتش دوزخ کا عذاب ان کو دو چند دیجئو۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا تم میں سے ہر ایک کے لئے دگنا ہی عذاب ہے مگر تم نہیں جانتے اور تم کو خبر نہیں ہے کہ جہنم میں تو عذاب ہر گھڑی بڑھتا ہی رہتا ہے۔
Top