Maarif-ul-Quran - Yaseen : 50
فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ تَوْصِیَةً وَّ لَاۤ اِلٰۤى اَهْلِهِمْ یَرْجِعُوْنَ۠   ۧ
فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ : پھر نہ کرسکیں گے تَوْصِيَةً : وصیت کرنا وَّلَآ : اور نہ اِلٰٓى : طرف اَهْلِهِمْ : اپنے گھر والے يَرْجِعُوْنَ : وہ لوٹ سکیں گے
پھر نہ کرسکیں گے کہ کچھ کہہ ہی مریں اور نہ اپنے گھر کو پھر کر جاسکیں گے
(آیت) فلا یستطیعون توصیة ولا الیٰ اھلہم یرجعون، یعنی اس وقت جو لوگ مجتمع ہوں گے وہ آپس میں کسی کو کسی کام کی وصیت کرنے کی مہلت نہیں پائیں گے اور جو گھروں سے باہر ہوں گے وہ اپنے گھروں میں واپس آنے کی بھی مہلت نہیں پائیں گے، اسی جگہ مرے کے مرے رہ جائیں گے۔ یہ بیان قیامت کے نفخہ اولیٰ کا ہے، جس سے سارا عالم زمین و آسمان تباہ ہوجائیں گے۔
اس کے بعد فرمایا
Top