Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 50
فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ تَوْصِیَةً وَّ لَاۤ اِلٰۤى اَهْلِهِمْ یَرْجِعُوْنَ۠   ۧ
فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ : پھر نہ کرسکیں گے تَوْصِيَةً : وصیت کرنا وَّلَآ : اور نہ اِلٰٓى : طرف اَهْلِهِمْ : اپنے گھر والے يَرْجِعُوْنَ : وہ لوٹ سکیں گے
پھر نہ تو وصیت کرسکیں گے اور نہ اپنے گھر والوں کے پاس واپس جاسکیں گے
تفسیر 50۔ ، فلا یستطیعون تو صیۃ، وہ وصیت کرنے پر بھی قادر نہیں ہوں گے ۔ مقاتل کا قول ہے کہ وصیت کرنے سے جلدی کریں کہ موت نہ پہنچ جائے۔ ، ولا الی اھلھم یرجعون، کہ وہ قیامت اتنی جلدی آجائے گی کہ کسی چیز کی مہلت نہیں ملے گی ۔
Top