Al-Quran-al-Kareem - Al-Furqaan : 63
اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ
اِنَّ لِلْمُتَّقِيْنَ : بیشک متقی لوگوں کے لیے عِنْدَ رَبِّهِمْ : ان کے رب کے نزدیک جَنّٰتِ : باغات ہیں النَّعِيْمِ : نعمتوں والے
بلاشبہ پرہیزگار لوگوں کے لئے ان کے رب کے یہاں نعمتوں بھری جنتیں ہیں
26 پرہیزگاروں کے لئے ابدی کامیابی کی بشارت : سو ارشاد فرمایا گیا اور کلمہ تاکید کے ساتھ ارشاد فرمایا گیا کہ بلاشبہ پرہیزگاروں کے لئے ان کے رب کے یہاں نعمتوں بھری جنتیں ہیں اور جو ایسی نعمتوں سے بھیر ہیں کہ نہ کسی آنکھ نے ان کو دیکھا، نہ کسی کان نے ان کو سنا اور نہ کسی دل پر ان کا گزر ہی ہوا، (مالا عین راب ولا اذن سمعت ولا خطر علی قلب بشر اللھم اجعلنا من اھلھا) سو مستکربین و مجرمین والعیاذ باللہ کے انجام کے ذکر وبیان کے بعد اب اس سے متقین کا انعام بیان فرمایا گیا ہے، سو جن لوگوں نے دنیا میں اپنے رب کی ناراضگی سے بچتے ہوئے اور آخرت کے حساب و کتاب سے ڈرتے ہوئے زندگی گزاری ہوگی ان کے لئے آخرت میں نعمتوں بھیر جنتوں سے سرفرازی کی ابدی سعادت کی بشارت ہے کہ وہ دنیا کی ظاہر فریبیوں میں گم ہو کر نہیں رہ گئے بلکہ انہوں نے ان ظواہر و مظاہر کے پس پردہ کار فرما اصل حقیقت پر نگاہ رکھی اور کامیاب زندگی گزاری۔ وباللہ التوفیق۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ اور ہر حال میں اپنا ہی بنا کر رکھے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
Top