9 : فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَۃٍ (بڑے لمبے لمبے ستونوں میں )
قراءت : حفص کے علاوہ بقیہ کوفی قراء نے عُمُد پڑھا اور باقی تمام قراء نے عَمَدٍ یہ دو جمع کی لغات ہیں۔ عِمَاد جیسے اِھَابٍ اور اُھُبٌ حِمَارٍ اور حُمُرٌ مُّمَدَّدَۃٍ ان پر دروازے بند کردیئے جائیں گے اور دروازوں پر ستون کھینچ دیئے جائیں گے۔ مضبوط بند کرنے کیلئے حدیث میں وارد ہے : مومن سمجھدار اور ذہین، ثابت قدمی اختیار کرنے والا، نہ جلد باز۔ نیک، عالم ہوتا ہے اور منافق عیب جو ‘ طعنہ زن ‘ رات کو ٹامک ٹوئیاں مارنے والے کی طرح۔ اس کو کچھ پرواہ نہیں ہوتی کہ وہ کہاں سے کمائے۔ اور کس چیز میں صرف کرے۔ ] رواہ الدیلمی فی الفردوس : 6544[