Madarik-ut-Tanzil - Hud : 122
وَ انْتَظِرُوْا١ۚ اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ
وَانْتَظِرُوْا : اور تم انتظار کرو اِنَّا : ہم بھی مُنْتَظِرُوْنَ : منتظر (جمع)
اور (نتیجہ اعمال کا) تم بھی انتظار کرو ہم بھی انتظار کرتے ہیں۔
122: وَانْتَظِرُوْا ( اور تم انتظار کرو) ہمارے متعلق حوادث کا اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ (ہم تمہارے بارے میں انتظار کرنے والے ہیں ) ۔ کہ تم پر اسی طرح کا عذاب اترے جو اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں بیان فرمایا جو تم جیسے تھے۔
Top