Madarik-ut-Tanzil - Al-Qasas : 67
فَاَمَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَعَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ مِنَ الْمُفْلِحِیْنَ
فَاَمَّا : سو لیکن مَنْ تَابَ : جس نے توبہ کی وَاٰمَنَ : اور ایمان لایا وَعَمِلَ : اور اس نے عمل کیے صَالِحًا : اچھے فَعَسٰٓي : تو امید ہے اَنْ يَّكُوْنَ : کہ وہ ہو مِنَ : سے الْمُفْلِحِيْنَ : کامیابی پانے والے
لیکن جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور عمل نیک کیے تو امید ہے کہ وہ نجات پانے والوں میں ہو
67: فَاَمَّا مَنْ تَابَ (پھر وہ شخص جس نے توبہ کرلی) ۔ شرک سے۔ وَ ٰامَنَ (اور وہ ایمان لے آیا) ۔ اپنے رب پر اور جو کچھ اس کی طرف سے آیا۔ وَعَمِلَ صَالِحًا فَعَسٰٓٓی اَنْ یَّکُوْنَ مِنَ الْمُفْلِحِیْنَ (اور نیک عمل کیے تو امید ہے کہ وہ فلاح پانے والے لوگوں میں سے ہوگا) ۔ وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں کامیاب ہوگا۔ نحو : عسٰی کا لفظ معززین کی طرف سے ثبوت و وقوع کے لئے ہوتا ہے۔ اس میں ایمان والوں کے اسلام لانے پر عظیم بشارت دی گئی ہے اور کافروں کو ایمان کی ترغیب دلائی گئی ہے۔
Top