Madarik-ut-Tanzil - Al-Haaqqa : 18
یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِیَةٌ
يَوْمَئِذٍ : اس دن تُعْرَضُوْنَ : تم پیش کیے جاؤ گے لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ : نہ چھپ سکے گی تم سے خَافِيَةٌ : چھپنے والی۔ کوئی راز
اس روز تم (سب لوگوں کے سامنے) پیش کئے جاؤ گے اور تمہاری کوئی پوشیدہ بات چھپی نہ رہے گی
18 : یَوْمَپذٍ تُعْرَضُوْنَ (جس روز تم پیش کیے جائو گے) حساب و کتاب اور سوالوں کیلئے۔ اس پیشی کو بادشاہ کے سامنے لشکر کو معائنہ کیلئے جیسے پیش کیا جاتا ہے تاکہ وہ ان کے حالات سے واقف ہو سے تشبیہ دی ہے۔ لَاتَخْفٰی مِنْکُمْ خَافِیَۃٌ (تمہاری کوئی بات پوشیدہ نہ ہوگی) خافیہ : سریرۃٌ، مخفی، جو دنیا میں حالت چھپی رہتی تھی۔ قراءت : عاصم کے علاوہ کوفی قراء نے یخفٰیپڑھا ہے۔ حدیث میں وارد ہے لوگوں کی تین پیشیاں ہونگی دو پیشیوں میں جھگڑا کرنا اور معذرتیں ہونگی اور تیسری پیشی کے وقت صحائف اعمال اڑکر کامیاب لوگوں کے دائیں ہاتھ میں مل جائیں گے۔ اور ناکام کو نامہ عمل بائیں میں ملے گا۔ ] رواہ احمد، 4/414، الترمذی 2425، ابن ماجہ 4277 بیہقی بروایت ابن مسعود [
Top