Urwatul-Wusqaa - Al-Ankaboot : 70
اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا تَعْبُدُوْنَ
اِذْ : جب قَالَ : اس نے کہا لِاَبِيْهِ : اپنے باپ کو وَقَوْمِهٖ : اور اپنی قوم مَا : کیا۔ کس تَعْبُدُوْنَ : تم پرستش کرتے ہو
جب انہوں نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو ؟
ابراہیم نے اپنے والد اور قوم سے سوال کیا کہ یہ کیا ہے جن کی تم عبادت کرتے ہو ؟ 70۔ آپ نے اپنے والد بزرگوار اور قوم کے دوسرے بزرگوں سے استخفاف کی نوعیت سے استفسار فرمایا کہ یہ کیا فضول چیزیں ہیں جن کی تم عبادت کرتے ہو کیونکہ یہ خود تو آپ کی اپنی تخلیق یعنی بنائی ہوئی مورتیاں ہیں اور پھر جن کی یہ مورتیاں تم نے تیار کی ہیں وہ بھی سب کے سب مخلوق تھے اور تعجب ہے تم پر کہ تم ان مخلوق در مخلوق چیزوں کی پرستش کر رہے ہو جب کہ کسی بھی مخلوق کی پرستش کا کوئی جواز نہیں ۔
Top