Tafseer-e-Majidi - Al-Kahf : 97
فَمَا اسْطَاعُوْۤا اَنْ یَّظْهَرُوْهُ وَ مَا اسْتَطَاعُوْا لَهٗ نَقْبًا
فَمَا اسْطَاعُوْٓا : پھر نہ کرسکیں گے اَنْ : کہ يَّظْهَرُوْهُ : اس پر چڑھیں وَ : اور مَا اسْتَطَاعُوْا : وہ نہ لگا سکیں گے لَهٗ : اس میں نَقْبًا : نقب
سو وہ (قوم یاجوج وماجو ج) نہ اس پر چڑھ سکتے تھے اور نہ اس میں نقب ہی لگا سکتے تھے،148۔
148۔ (اور اس دیوار کی بلندی و استحکام کے باعث ان وحشی وجنگجو قوموں کی تاخت و تاراج سے امن ہوگیا) (آیت) ” ان یظھروہ “ کے لفظی معنی یہ ہیں کہ اس پر غالب نہ آسکے، اور اس پر غالب آنے سے مراد یہاں اس پر چڑھ سکنا ہے۔ ان یظھروہ اے ان یعلوہ (کشاف)
Top