Tafseer-e-Majidi - Al-Muminoon : 61
اُولٰٓئِكَ یُسٰرِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ وَ هُمْ لَهَا سٰبِقُوْنَ
اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ يُسٰرِعُوْنَ : جلدی کرتے ہیں فِي الْخَيْرٰتِ : بھلائیوں میں وَهُمْ : اور وہ لَهَا : ان کی طرف سٰبِقُوْنَ : سبقت لے جانیوالے ہیں
یہ لوگ البتہ فائدے جلدی جلدی حاصل کررہے ہیں اور وہی ان کی طرف دوڑ رہے ہیں،54۔
54۔ یعنی یہ اہل ایمان واہل تقوی ہی نفع حاصل کرتے ہیں، نہ کہ وہ کافر بےدین جو اپنی دنیوی کامیابیوں اور کامرانیوں پر مغرور ہو کر اپنے کو برسرحق سمجھ رہے ہیں۔ نسارع لھم فی الخیرات کا گمان رکھنے والوں کی تردید میں الفاظ بھی انہی کے الٹ کرلے آئے گئے ہیں۔ (آیت) ” الخیرت “۔ یہاں طاعات کے معنی میں ہے، اور ان کی طرف اہل ایمان ہی سبقت کرتے ہیں۔ الخیرات ھنا الطاعات یسارع الیھا اھل الایمان باللہ ویجتھدون فی السبق الیھا رغبۃ فیھا علما بمالھم بھامن حسن الجزاء (جصاص)
Top