Tafseer-e-Mazhari - Al-Muminoon : 40
قَالَ عَمَّا قَلِیْلٍ لَّیُصْبِحُنَّ نٰدِمِیْنَۚ
قَالَ : اس نے فرمایا عَمَّا قَلِيْلٍ : بہت جلد لَّيُصْبِحُنَّ : وہ ضرور رہ جائیں گے نٰدِمِيْنَ : پچھتانے والے
فرمایا کہ یہ تھوڑے ہی عرصے میں پشیمان ہو کر رہ جائیں گے
قال عما قلیل لیصبحن ندمین۔ اللہ نے فرمایا ‘ کچھ ہی وقت کے بعد یہ لوگ ضرور پشیمان ہوں گے۔ عَمَّا میں مازائد ہے جو مفہوم قلت کی تاکید کر رہا ہے یا نکرہ ہے اور قلیل اس کی صفت ہے یعنی تھوڑے وقت کے بعد مراد یہ ہے کہ جب عذاب کو آنکھوں سے دیکھ لیں گے اور ایسا عنقریب ہوجائے گا تو ضرور پشیمان ہوں گے۔
Top