Tafseer-e-Mazhari - An-Naml : 12
وَ اَدْخِلْ یَدَكَ فِیْ جَیْبِكَ تَخْرُجْ بَیْضَآءَ مِنْ غَیْرِ سُوْٓءٍ١۫ فِیْ تِسْعِ اٰیٰتٍ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ قَوْمِهٖ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ
وَاَدْخِلْ : اور داخل کر (ڈال) يَدَكَ : اپنے گریبان میں فِيْ جَيْبِكَ : اپنے گریبان میں تَخْرُجْ : وہ نکلے گا بَيْضَآءَ : سفید۔ روشن مِنْ : سے۔ کے غَيْرِ سُوْٓءٍ : کسی عیب کے بغیر فِيْ : میں تِسْعِ اٰيٰتٍ : نو نشانیاں اِلٰى : طرف فِرْعَوْنَ : فرعون وَقَوْمِهٖ : اور اس کی قوم اِنَّهُمْ : بیشک وہ كَانُوْا : ہیں قَوْمًا : قوم فٰسِقِيْنَ : نافرمان
اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو سفید نکلے گا۔ (ان دو معجزوں کے ساتھ جو) نو معجزوں میں (داخل ہیں) فرعون اور اس کی قوم کے پاس جاؤ کہ وہ بےحکم لوگ ہیں
وادخل یدک فی جیبک . اور اپنے ہاتھ کو اپنے (قمیص کے) گریبان میں ڈالو۔ جیب کرتہ کا گریبان (قاموس) بعض نے کہا : جیب قمیص کو کہتے ہیں (جوب کا معنی ہے قطع کرنا) قمیص کو کاٹا جاتا ہے اس لئے اس کو جیب کہتے ہیں۔ بغوی نے لکھا ہے : اہل تفسیر کا بیان ہے کہ حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) اس وقت ایک چھوٹا سا اونی کرتہ پہنے ہوئے تھے جس کی نہ آستینیں تھیں نہ بٹن۔ تخرج بیضآ من غیر سوء . (اگر گریبان کے اندر ہاتھ ڈال کر باہر نکالو گے تو وہ) گورے رنگ کا ہو کر نکلے گا (جو سورج کی طرح روشن اور چمکدار ہوگا) بغیر کسی خرابی کے (یعنی برص وغیرہ کی بیماری کی وجہ سے اس کا گوراپن نہ ہوگا) ۔ فی تسع اٰیٰت . (یہ دونوں معجزات) منجملہ نو معجزات کے ہیں۔ یا یہ دونوں مع نو معجزات کے ہیں۔ نو آیات حسب ذیل ہیں۔ ا۔ لاٹھی سے سمندر کو پھاڑ دینا۔ 2۔ طوفان ہوائی۔ 3۔ ٹڈی دل۔ 4۔ جوئیں۔ 5۔ مینڈکیاں۔ 6۔ خون۔ 7۔ صورت کا بگاڑ۔ 8۔ دیہات میں خشک سالی۔ 9۔ مویشیوں کا دودھ خشک ہوجانا۔ جس نے عصا اور یدبیضاء کو بھی نو معجزات میں شامل کیا ہے ‘ اس نے خشک سالی اور دودھ خشک ہوجانے کو ایک معجزہ قرار دیا ہے اور سمندر کے پھٹنے کو تسع آیات میں شمار نہیں کیا کیونکہ فرعون کے پاس جانے کا حکم جس وقت دیا گیا تھا اس وقت یہ معجزہ عطا نہیں ہوا تھا۔ یا فِیْ تِسْعِ آیَاتٍ الگ جملہ ہے گویا اِذْھَبْ فِیْ تِسْعِ آیٰتٍ پورا کلام تھا۔ الی فرعون وقومہ . (ان معجزات کے ساتھ) فرعون اور اس کی قوم والوں کی طرف (جاؤ) ۔ انھم کانوا قوما فسقین . (کیونکہ) وہ بدکار لوگ تھے۔ یہ حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کو فرعون کے پاس بھیجنے کی علت ہے۔
Top