Tafseer-e-Mazhari - Al-Ghaafir : 54
هُدًى وَّ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ
هُدًى : ہدایت وَّذِكْرٰى : اور نصیحت لِاُولِي الْاَلْبَابِ : عقل مندوں کے لیے
عقل والوں کے لئے ہدایت اور نصیحت ہے
ھدی وذکری لاولی الالباب کہ وہ ہدایت اور نصیحت (کی کتاب) تھی (سلیم) عقل والوں کیلئے۔ وَلَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَی الْھُدٰی اس آیت کا ربط حضرت موسیٰ کے قصہ سے ہے ‘ درمیان میں معترضہ جملے ہیں۔ الْھُدٰی یعنی وہ کتاب جس میں دینی ہدایت تھی (یعنی جو دینی ہدایت کا ذریعہ تھی) حضرت موسیٰ کو توریت فرعون کے ہلاک ہونے کے بعد عطا کی گئی تھی۔ ھُدًی وَّذِکْرٰی یعنی ہدایت اور نصیحت کیلئے ‘ یا (مصدر اسم فاعل کے معنی میں ہے ‘ یعنی) وہ کتاب ہدایت کرنے والی اور نصیحت آفریں تھی۔
Top