Tafseer-e-Mazhari - Adh-Dhaariyat : 11
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ غَمْرَةٍ سَاهُوْنَۙ
الَّذِيْنَ هُمْ : وہ جو وہ فِيْ غَمْرَةٍ : غفلت میں سَاهُوْنَ : بھولے ہوئے ہیں
جو بےخبری میں بھولے ہوئے ہیں
الذین ھم فی غمرۃ ساھون جو جہالت میں بھولے ہوئے ہیں غَمْرَۃٍ : یعنی ایسی غفلت و جہالت جو ان پر چھائی ہوئی ہے ‘ ان کو ڈھانکے ہوئے ہے۔ سَاھُوْنَ : یعنی احکام خداوندی سے غافل۔
Top