Tafseer-e-Mazhari - Ar-Rahmaan : 66
فِیْهِمَا عَیْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِۚ
فِيْهِمَا عَيْنٰنِ : ان دونوں میں دو چشمے ہیں نَضَّاخَتٰنِ : جوش مارنے والے
ان میں دو چشمے ابل رہے ہیں
فیھما عینین نضاختن ان دونوں باغوں میں دو اچھلتے چشمے ہوں گے نَضَّاخَّتٰنِ : اچھلتے ہوئے یعنی فوارے۔ اس لفظ سے بھی معلوم ہو رہا ہے کہ اوّل الذکر دونوں باغ ان دونوں باغوں سے برتر اور مرتبہ میں بڑھ کر ہوں گے۔ کیونکہ اوّل الذکر باغوں میں جو چشمے ہیں وہ (اوپر یعنی عرش سے) بہتے ہوئے آ رہے ہوں گے اور مؤخر الذکر دونوں باغوں میں جو چشمے ہیں وہ نیچے سے اچھلتے اور جوش مارتے ہیں۔ ابن ابی حاتم نے براء بن عازب کا قول نقل کیا ہے کہ بہنے والے چشمے اچھلے ابلتے چشموں سے برتر ہیں۔
Top