Ruh-ul-Quran - Ar-Rahmaan : 66
فِیْهِمَا عَیْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِۚ
فِيْهِمَا عَيْنٰنِ : ان دونوں میں دو چشمے ہیں نَضَّاخَتٰنِ : جوش مارنے والے
ان میں دو چشمے ہوں گے ابلتے ہوئے
فِیْھِمَا عَیْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ ۔ فَبِاَیِّ اٰ لَآئِ رَبِّـکُمَا تُـکَذِّبٰنِ ۔ (الجن : 66، 67) (ان میں دو چشمے ہوں گے ابلتے ہوے۔ تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلائو گے۔ ) اس سے پہلے گزشتہ آیات میں عَیْنٰنِ کی صفت تجریان گزر چکی ہے۔ معلوم ہوتا ہے وہاں میدانی چشموں کا ذکر ہے اور میدان میں چشمے عام طور پر بہتے ہیں، لیکن یہاں پہاڑی چشموں کا ذکر معلوم ہوتا ہے۔ کیونکہ نضخ کے معنی جوش مارنے اور ابلنے کے ہیں۔ اور پہاڑی چشمے عام طور پر جوش کے ساتھ ابلتے ہیں اور اس کے بعد آیت ترجع ہے جس کا مفہوم واضح ہے۔
Top