Tafseer-e-Mazhari - An-Naba : 3
الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَؕ
الَّذِيْ : وہ جو هُمْ فِيْهِ : وہ اس میں مُخْتَلِفُوْنَ : اختلاف کر رہے ہیں
جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیں
الذی ھم فیہ مختلفون . الذی بعد کو آنے والے صلہ سے مل کر نبأ کی صفت ہے۔ یتسآء لون کی ضمیر کی طرح ھُمْ ضمیر جمع بھی کفار مکہ کی طرف راجع ہے۔ یہ اس صورت میں ہوگا کہ سوال کو استہزائی یا انکاری قرار دیا جائے۔ اس حالت میں نباء عظیم کے متعلق کفار مکہ کے مختلف ہونے کے یہ معنی ہیں کہ کچھ لوگ نباء عظیم کی صداقت کے قطعی منکر ہیں اور کچھ تردد میں پڑے ہیں۔ یہ بھی احتمال ہے کہ یتساء لون اور ھُمْ کی ضمیریں اہل مکہ کی طرف راجع ہوجائیں۔ اہل مکہ میں کچھ مؤمن تھے ‘ کچھ کافر ‘ نباء عظیم کے متعلق سوال کرنے والے دونوں گروہ تھے۔ ایک گروہ تصدیق کرتا تھا لیکن زیادتی یقین اور انکشاف حالات کے لیے سوال کرتا تھا ‘ دوسرا گروہ منکر تھا اور محض استہزاء کے لیے سوال کرتا تھا۔
Top