Mazhar-ul-Quran - An-Nahl : 81
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّمَّا خَلَقَ ظِلٰلًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْجِبَالِ اَكْنَانًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ سَرَابِیْلَ تَقِیْكُمُ الْحَرَّ وَ سَرَابِیْلَ تَقِیْكُمْ بَاْسَكُمْ١ؕ كَذٰلِكَ یُتِمُّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُوْنَ
وَاللّٰهُ : اور اللہ جَعَلَ : بنایا لَكُمْ : تمہارے لیے مِّمَّا : اس سے جو خَلَقَ : اس نے پیدا کیا ظِلٰلًا : سائے وَّجَعَلَ : اور بنایا لَكُمْ : تمہارے لیے مِّنَ : سے الْجِبَالِ : پہاڑوں اَكْنَانًا : پناہ گاہیں وَّجَعَلَ : اور بنایا لَكُمْ : تمہارے لیے سَرَابِيْلَ : کرتے تَقِيْكُمُ : بچاتے ہیں تمہیں الْحَرَّ : گرمی وَسَرَابِيْلَ : اور کرتے تَقِيْكُمْ : بچاتے ہیں تمہیں بَاْسَكُمْ : تمہاری لڑائی كَذٰلِكَ : اسی طرح يُتِمُّ : وہ مکمل کرتا ہے نِعْمَتَهٗ : اپنی نعمت عَلَيْكُمْ : تم پر لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تُسْلِمُوْنَ : فرمانبردار بنو
اور اللہ نے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں میں تمارے لئے سائے بنائے اور تمہارے لئے پہاڑوں میں چھپنے کے لئے جگہ پنائی اور کچھ تمہارے لئے لباس بنائے جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں اور کچھ پہناوے (یعنی زرہ وغیرہ) جو تمہیں جنگ میں محفوظ رکھتے ہیں، اور وہ اسی طرح تم پر اپنی نعمتیں تمام کرتا ہے تاکہ تم فرمانبردار ہو جاؤ
اس آیت میں فرمایا کہ یہ نعمتیں جو اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائیں کہ خیمے وغیرہ یہ درحقیقت امیروں کے لئے ہیں مگر بےچارے غریب جو سفر میں آتے جاتے رہتے ہیں ان کی رفع تکلیف کے لئے یہ سامان راحت مہیا کردیا کہ جا بجا راستوں میں درخت پیدا کردیئے ہیں تاکہ آنے جانے والے مسافر دھوپ میں اس کے سائی میں آرام حاصل کریں اور مینہ میں بھی کچھ اس کے نیچے پناہ پکڑیں۔ اور پہاڑ اور پہاڑ کی گھاٹیاں تمہارے سایہ میں ٹھہرنے کے واسطے ایک عمدہ جگہ تیار کی ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اپنی عام نعمت کا ذکر فرمایا جو امیروں اور غریبوں پر یکساں ہے کہ تمہارے لئے پہننے کے کپڑے اس لئے بنائے کہ گرمی میں کو پہنو تو لو وغیرہ سے بچو اور جاڑے میں سردی سے نجات پاؤ۔ یہاں صرف گرمی کا ذکر اس وجہ سے ہے کہ عرب میں گرمی بہت زیادہ پڑتی ہے، انسان کے لئے کپڑے آرام کی چیز ہیں۔ پھر فرمایا کہ تمہارے واسطے وہ کرتے بھی تیار کرا دیئے جنہیں پہن کر لڑائی کے وقت دشمنوں کی تلوار کی ضرب سے امن میں رہو یعنی وہ کرتے جس کو زرہ کہتے ہیں۔ غرضیکہ اللہ پاک اپنی نعمتیں لوگوں پر اسی طرح پوری کرتا ہے تاکہ لوگ اس کو پہچانیں۔
Top