Mazhar-ul-Quran - An-Nahl : 80
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْۢ بُیُوْتِكُمْ سَكَنًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ جُلُوْدِ الْاَنْعَامِ بُیُوْتًا تَسْتَخِفُّوْنَهَا یَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَ یَوْمَ اِقَامَتِكُمْ١ۙ وَ مِنْ اَصْوَافِهَا وَ اَوْبَارِهَا وَ اَشْعَارِهَاۤ اَثَاثًا وَّ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ
وَاللّٰهُ : اور اللہ جَعَلَ : بنایا لَكُمْ : تمہارے لیے مِّنْ : سے بُيُوْتِكُمْ : تمہارے گھروں سَكَنًا : سکونت کی (رہنے کی) جگہ) وَّجَعَلَ : اور بنایا لَكُمْ : تمہارے لیے مِّنْ : سے جُلُوْدِ : کھالیں الْاَنْعَامِ : چوپائے بُيُوْتًا : گھر (ڈیرے) تَسْتَخِفُّوْنَهَا : تم ہلکا پاتے ہو انہیں يَوْمَ ظَعْنِكُمْ : اپنے کوچ کے دن وَيَوْمَ : اور دن اِقَامَتِكُمْ : اپنا قیام وَ : اور مِنْ : سے اَصْوَافِهَا : ان کی اون وَاَوْبَارِهَا : اور ان کی پشم وَاَشْعَارِهَآ : اور ان کے بال اَثَاثًا : سامان وَّمَتَاعًا : اور برتنے کی چیزیں اِلٰىحِيْنٍ : ایک وقت (مدت
اور اللہ ہی نے تمہارے گھروں کو تمہارے بسنے کی جگہ بنایا اور بنائے تمہارے لئے چوبایوں کی کھالوں کے خیمے کہ جنہیں تم اپنے سفر کے دن اور منزلوں پر ٹھہرنے کے دن میں بہت ہلکے پاتے ہو، اور ان کی اون اور روؤں اور ان کے بالوں سے گھر کا سامان اور فائدہ کی چیزیں ایک مدت کے لئے بناتے ہو
توحید اور انسان کی معاشرتی اور معاشی زندگی کا ذکر آیت کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسا قادر مطلق ہے اور تمہارا محسن کہ اس نے اپنی رحمت سے تمہارے رہنے کے گھر تم کو عنایت فرمائے اور اس کے بنانے کی ترکیب تم کو سکھائی۔ پتھر اینٹ لکڑی سے اپنے مکانات بنا لیتے ہو، اور تم کو ترکیب سکھائی تاکہ جانوروں کے چمڑے سے خیمے بنا لو جو سفر اور اقامت کے وقت تمہیں مشقت میں نہیں ڈالتے کیونکہ ہلکے ہوتے ہیں۔ اور چار پایوں کے بالوں سے بھی تم کو خیمہ بنانے کی ترکیب سکھائی۔ عرب میں اونٹ یا اور جانوروں کی کھال رنگ کیر خیمہ بناتے ہیں۔ دنبے، بھیڑ، اونٹ بکری کے بال جس کو اون کہتے ہیں۔ شال، دوشالے، پشمینے وغیرہ کپڑے انہی جانوروں کے اون سے بناتے ہیں اور بھی طرح طرح کی اشیاء اس سے تیار ہوتی ہیں۔ پھر فرمایا کہ جب تک یہ دنیا قائم ہے اور جب تک تمہاری زندگی دنیا میں ہوگی تم اس سے عجیب و غریب نفع اٹھاؤ گے۔
Top