Mazhar-ul-Quran - Al-An'aam : 158
هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ تَاْتِیَهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ اَوْ یَاْتِیَ رَبُّكَ اَوْ یَاْتِیَ بَعْضُ اٰیٰتِ رَبِّكَ١ؕ یَوْمَ یَاْتِیْ بَعْضُ اٰیٰتِ رَبِّكَ لَا یَنْفَعُ نَفْسًا اِیْمَانُهَا لَمْ تَكُنْ اٰمَنَتْ مِنْ قَبْلُ اَوْ كَسَبَتْ فِیْۤ اِیْمَانِهَا خَیْرًا١ؕ قُلِ انْتَظِرُوْۤا اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ
هَلْ يَنْظُرُوْنَ : کیا وہ انتظار کررہے ہیں اِلَّآ : مگر اَنْ : یہ تَاْتِيَهُمُ : ان کے پاس آئیں الْمَلٰٓئِكَةُ : فرشتے اَوْ يَاْتِيَ : یا آئے رَبُّكَ : تمہارا رب اَوْ يَاْتِيَ : یا آئے بَعْضُ : کچھ اٰيٰتِ : نشانیاں رَبِّكَ : تمہارا رب يَوْمَ : جس دن يَاْتِيْ : آئی بَعْضُ : کوئی اٰيٰتِ : نشانی رَبِّكَ : تمہارا رب لَا يَنْفَعُ : نہ کام آئے گا نَفْسًا : کسی کو اِيْمَانُهَا : اس کا ایمان لَمْ تَكُنْ : نہ تھا اٰمَنَتْ : ایمان لایا مِنْ قَبْلُ : اس سے پہلے اَوْ : یا كَسَبَتْ : کمائی فِيْٓ اِيْمَانِهَا : اپنے ایمان میں خَيْرًا : کوئی بھلائی قُلِ : فرمادیں انْتَظِرُوْٓا : انتظار کرو تم اِنَّا : ہم مُنْتَظِرُوْنَ : منتظر ہیں
یہ لوگ کس بات کے انتظار میں ہیں مگر یہ کہ (آسمان سے) فرشتے ان کے پاس آئیں (ان کی قبض روح کے لئے) یا تمہارے پروردگار کا عذاب یا تمہارے پروردگار کی ایک نشانی آوے (یعنی قیامت کے آثار) جس دن تمہارے پروردگار کی وہ نشانی آئے گی تو کسی شخص کو جو اس سے پہلے ایمان نہ لایا تھا یا اس نے اپنے ایمان (کی حالت) میں کوئی نیک کام نہ کیا تھا اس کا ایمان کچھ بھی نفع نہ دے گا
اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ مشرکین کے ایمان لانے اور گنہگاروں کے توبہ کرنے کا انتظار اس وقت تک ہے جب تک آفتاب مغرب سے نہیں نکلا، اور جب مغرب سے نکل آوے گا تو پھر کوئی عمل قبول نہ ہوگا۔ اور یہی حالت اس وقت کی ہے جب موت کے فرشتے نظر آجائیں گے اور اپنی زنگی کی امید نہ ہوگی، اس وقت کی توبہ قبول نہ ہوگی۔ آنحضرت ﷺ نے فرمای کہ حشر کے میدان میں ہر شخص کو چار باتوں کی جوابدہی کے لئے اللہ تعالیٰ کے روبرو کھڑا ہونا پڑے گا۔ (1) ایک تو یہ کہ تمام عمر کس کام میں صرف کی۔ (2) دوسرے یہ کہ جوانی میں کیا کیا۔ (3) تیسرے یہ کہ دنیا میں روپیہ پیسہ کیونکر کمایا اور کہاں کہاں خرچ کیا۔ (4) چوتھے یہ کہ دین کا کچھ علم سیکھا تو اس کے موافق کیا عمل کیا۔ اللہ تعالیٰ کے میدان محشر میں نزول فرمانے اور ہر شخص سے بلا واسطہ نیکی وبدی کا حال دریافت کرنے کی یہ تفسیر ہے۔
Top