Mufradat-ul-Quran - Al-Haaqqa : 36
وَّ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِیْنٍۙ
وَّلَا طَعَامٌ : اور نہ کوئی کھانا اِلَّا مِنْ غِسْلِيْنٍ : مگر پیپ کا۔ زخموں کے دھون کا
اور نہ پیپ کے سوا (اسکے لئے) کھانا ہے
وَّلَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِيْنٍ۝ 36 ۙ غسل غَسَلْتُ الشیء غَسْلًا : أَسَلْتُ عليه الماءَ فأَزَلْتُ دَرَنَهُ ، والْغَسْلُ الاسم، والْغِسْلُ : ما يُغْسَلُ به . قال تعالی: فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ ... الآية [ المائدة/ 6] ، والِاغْتِسَالُ : غَسْلُ البدنِ ، قال : حَتَّى تَغْتَسِلُوا[ النساء/ 43] ، والمُغْتَسَلُ : الموضعُ الذي يُغْتَسَلُ منه، والماء الذي يُغْتَسَلُ به، قال : هذا مُغْتَسَلٌ بارِدٌ وَشَرابٌ [ ص/ 42] . والْغِسْلِينُ : غُسَالَةُ أبدانِ الكفّار في النار قال تعالی: وَلا طَعامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ [ الحاقة/ 36] . غ س ل ) غسلت الشئی غسلا کے معنی کسی چیز پر پانی بہا کر اسے میل کچیل سے پاک کرنے کے ہیں اسی سے غسل اسم ہے اور غسل وہ چہرہ ہے جس کے ساتھ کپڑے کو دھو یا یا نہا یا جاتا ہے ( جیسے صابن وغیرہ ) قرآن میں ہے : ۔ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ ... الآية [ المائدة/ 6] تو چہرے اور ہاتھ دھولیا کرو ۔ الاغتسال ( افتعال ) کے معنی نہا کے اور تمام بدن کو دھونے کے ہیں قرآن میں ہے : ۔ حَتَّى تَغْتَسِلُوا[ النساء/ 43] جب تک کہ غسل نہ کرلو ۔ المغتسل نہانے کی جگہ یا نہانے کا پانی قرآن میں ہے : ۔ هذا مُغْتَسَلٌ بارِدٌ وَشَرابٌ [ ص/ 42] یہ چشمہ نہانے کو ٹھنڈا اور پینے شیریں ۔ الغسلین کے معنی دو زخیوں کے اجسام کا غسالہ ( پیپ ) کے ہیں قرآن میں ہے : ۔ وَلا طَعامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ [ الحاقة/ 36] اور نہ پیپ کے سوا ان کے لئے کھانا ہے ۔
Top