Mutaliya-e-Quran - Hud : 123
وَ لِلّٰهِ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ یُرْجَعُ الْاَمْرُ كُلُّهٗ فَاعْبُدْهُ وَ تَوَكَّلْ عَلَیْهِ١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ۠   ۧ
وَلِلّٰهِ : اور اللہ کے پاس غَيْبُ : غیب السَّمٰوٰتِ : آسمانوں وَالْاَرْضِ : اور زمین وَاِلَيْهِ : اور اسی کی طرف يُرْجَعُ : باز گشت الْاَمْرُ : کام كُلُّهٗ : تمام فَاعْبُدْهُ : سو اس کی عبادت کرو وَتَوَكَّلْ : اور بھروسہ کرو عَلَيْهِ : اس پر وَمَا : اور نہیں رَبُّكَ : تمہارا رب بِغَافِلٍ : غافل (بےخبر) عَمَّا : اس سے جو تَعْمَلُوْنَ : تم کرتے ہو
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ چھپا ہوا ہے سب اللہ کے قبضہ قدرت میں ہے اور سارا معاملہ اسی کی طرف رجوع کیا جاتا ہے پس اے نبیؐ، تو اس کی بندگی کر اور اسی پر بھروسا رکھ، جو کچھ تم لوگ کر رہے ہو تیرا رب اس سے بے خبر نہیں ہے
[وَللّٰهِ : اور اللہ ہی کے ہیں ] [غَيْبُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ : زمین اور آسمانوں کے غیب ] [ وَاِلَيْهِ : اور س ہی کی طرف ] [ يُرْجَعُ : لوٹائے جاتے ہیں ] [الْاَمْرُ : تمام معاملات ] [ كُلُّهٗ : ان کے سب کے سب ] [ فَاعْبُدْهُ : پس آپ ﷺ بندگی کریں اس کی ] [وَتَوَكَّلْ : اور آپ ﷺ بھروسہ کریں ] [عَلَيْهِ : اس پر ] [ وَمَا رَبُّكَ : اور آپ ﷺ کا رب ] [بِغَافِلٍ : غافل نہیں ہے ] [عَمَا : اس سے جو ] [ تَعْمَلُوْنَ : تم لوگ عمل کرتے ہو ]
Top