Mutaliya-e-Quran - Al-Israa : 27
اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ كَانُوْۤا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِ١ؕ وَ كَانَ الشَّیْطٰنُ لِرَبِّهٖ كَفُوْرًا
اِنَّ : بیشک الْمُبَذِّرِيْنَ : فضول خرچ (جمع) كَانُوْٓا : ہیں اِخْوَانَ : بھائی (جمع) الشَّيٰطِيْنِ : شیطان وَكَانَ : اور ہے الشَّيْطٰنُ : شیطان لِرَبِّهٖ : اپنے رب کا كَفُوْرًا : ناشکرا
فضول خرچ لوگ شیطان کے بھائی ہیں، اور شیطان اپنے رب کا ناشکرا ہے
[ان : بیشک ] [الْمُبَذِّرِيْنَ : بےجا مال اڑانے والے ] [كَانوْٓا : ہیں ] [اِخْوَان الشَّيٰطِيْنِ : شیطانوں کے بھائی ] [وَكَان : اور ہے ] [الشَّيْطٰنُ : شیطان ] [لِرَبِهٖ : اپنے رب کا ] [كَفُوْرًا : انتہائی ناشکرا ] ب ذ ر [بَذْرًا : (ن) ] (1) کسی بات کو پھیلانا۔ اشاعت کرنا۔ (2) مال کو بکھیرنا۔ فضول خرچی کرنا۔ (تفعیل) تَبْذِیْرًا نام و نمود اور نمائش میں مال اڑانا۔ زیر مطالعہ آیت۔ 26 ۔ مُبَذِّرٌ اسم الفاعل ہے۔ نمائش میں مال اڑانے والا۔ زیر مطالعہ آیت۔ 27
Top