Mutaliya-e-Quran - Al-Ghaafir : 67
قَالُوْا تَقَاسَمُوْا بِاللّٰهِ لَنُبَیِّتَنَّهٗ وَ اَهْلَهٗ ثُمَّ لَنَقُوْلَنَّ لِوَلِیِّهٖ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ اَهْلِهٖ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ
قَالُوْا : وہ کہنے لگے تَقَاسَمُوْا : تم باہم قسم کھاؤ بِاللّٰهِ : اللہ کی لَنُبَيِّتَنَّهٗ : البتہ ہم ضرور شبخون ماریں گے اس پر وَاَهْلَهٗج : اور اس کے گھر والے ثُمَّ لَنَقُوْلَنَّ : پھر ضرور ہم کہ دیں گے لِوَلِيِّهٖ : اس کے وارثوں سے مَا شَهِدْنَا : ہم موجود نہ تھے مَهْلِكَ : ہلاکت کے وقت اَهْلِهٖ : اس کے گھروالے وَاِنَّا : اور بیشک ہم لَصٰدِقُوْنَ : البتہ سچے ہیں
انہوں نے آپس میں کہا "خدا کی قسم کھا کر عہد کر لو کہ ہم صالحؑ اور اس کے گھر والوں پر شب خون ماریں گے اور پھر اس کے ولی سے کہہ دیں گے کہ ہم اس خاندان کی ہلاکت کے موقع پر موجود نہ تھے، ہم بالکل سچ کہتے ہیں"
قَالُوْا [ انھوں نے کہا ] تَقَاسَمُوْا [ تم لوگ ایک دوسرے سے قسم لو ] بِاللّٰهِ [ اللہ کی کہ ] لَـنُبَيِّتَـنَّهٗ [ ہم لازما شبخوں ماریں گے اس (صالح (علیہ السلام) ) پر وَاَهْلَهٗ [ اور اس کے لوگوں پر ] ثُمَّ لَـنَقُوْلَنَّ [ پھر ہم لازما کہیں گے ] لِوَلِيِّهٖ [ اس کے ولی سے ] مَا شَهِدْنَا [ ہم موجود نہیں تھے ] مَهْلِكَ اَهْلِهٖ [ اس کے لوگوں کے ہلاک ہونے کے وقت ] وَاِنَّا [ اور بیشک ہم ][ لَصٰدِقُوْنَ [ یقینا سچ کہنے والے ہیں ]
Top