Mutaliya-e-Quran - Al-Ahzaab : 16
قُلْ لَّنْ یَّنْفَعَكُمُ الْفِرَارُ اِنْ فَرَرْتُمْ مِّنَ الْمَوْتِ اَوِ الْقَتْلِ وَ اِذًا لَّا تُمَتَّعُوْنَ اِلَّا قَلِیْلًا
قُلْ : فرمادیں لَّنْ يَّنْفَعَكُمُ : تمہیں ہرگز نفع نہ دے گا الْفِرَارُ : فرار اِنْ : اگر فَرَرْتُمْ : تم بھاگے مِّنَ الْمَوْتِ : موت سے اَوِ : یا الْقَتْلِ : قتل وَاِذًا : اور اس صورت میں لَّا تُمَتَّعُوْنَ : نہ فائدہ دیے جاؤ گے اِلَّا قَلِيْلًا : مگر (صرف) تھوڑا
اے نبیؐ! ان سے کہو، اگر تم موت یا قتل سے بھاگو تو یہ بھاگنا تمہارے لیے کچھ بھی نفع بخش نہ ہو گا اس کے بعد زندگی کے مزے لوٹنے کا تھوڑا ہی موقع تمہیں مل سکے گا
قُلْ [آپ ﷺ کہہ دیجئے ] لَّنْ يَّنْفَعَكُمُ [ہرگز نفع نہیں دے گا تم لوگوں کو ] الْفِرَارُ [بھاگنا ] اِنْ فَرَرْتُمْ [اگر تم لوگ بھاگتے ہو ] مِّنَ الْمَوْتِ [موت سے ] اَوِ الْقَتْلِ [یا قتل ہونے سے ] وَاِذًا [اور تب تو ] لَّا تُمَـتَّعُوْنَ [تم کو فائدہ نہیں اٹھانے دیا جائے گا ] [اِلَّا قَلِيْلًا : مگر تھوڑا سا (چند دن)]
Top