Tafseer-e-Baghwi - Al-Ahzaab : 16
قُلْ لَّنْ یَّنْفَعَكُمُ الْفِرَارُ اِنْ فَرَرْتُمْ مِّنَ الْمَوْتِ اَوِ الْقَتْلِ وَ اِذًا لَّا تُمَتَّعُوْنَ اِلَّا قَلِیْلًا
قُلْ : فرمادیں لَّنْ يَّنْفَعَكُمُ : تمہیں ہرگز نفع نہ دے گا الْفِرَارُ : فرار اِنْ : اگر فَرَرْتُمْ : تم بھاگے مِّنَ الْمَوْتِ : موت سے اَوِ : یا الْقَتْلِ : قتل وَاِذًا : اور اس صورت میں لَّا تُمَتَّعُوْنَ : نہ فائدہ دیے جاؤ گے اِلَّا قَلِيْلًا : مگر (صرف) تھوڑا
کہہ دو کہ اگر تم مرنے یا مارے جانے سے بھاگتے ہو تو بھاگنا تم کو فائدہ نہیں دے گا اور اس وقت تم بہت ہی کم فائدہ اٹھاؤ گے
16، قل ، ان سے کہہ دیجئے ، لن ینفعکم الفرار ان فرر تم من من الموت او القتل ، تم پر جو کچھ لکھا جا چکا ہے کیونکہ جس کی مدت پوری ہوجاتی ہے تو وہ از خود اپنی موت مرجاتا ہے یا وہ میدان جہاد میں قتل ہوجاتا ہے۔ ، واذا لا تمتعون الا قلیلا، دنیا میں زندہ رہ کر تم تھوڑی مدت تک یا تھوڑاسامزہ حاصل کرسکو گے ۔ دوسرامطلب یہ ہے کہ اگر بالفرض میدان جنگ سے فرار تمہارے لیے مفید بھی ہو تو یہ فائدہ زیادہ مدت تک باقی نہ رہتا کیونکہ دنیا بہرحال فناء ہونے والی ہے۔
Top