Mutaliya-e-Quran - Faatir : 12
وَ مَا یَسْتَوِی الْبَحْرٰنِ١ۖۗ هٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ سَآئِغٌ شَرَابُهٗ وَ هٰذَا مِلْحٌ اُجَاجٌ١ؕ وَ مِنْ كُلٍّ تَاْكُلُوْنَ لَحْمًا طَرِیًّا وَّ تَسْتَخْرِجُوْنَ حِلْیَةً تَلْبَسُوْنَهَا١ۚ وَ تَرَى الْفُلْكَ فِیْهِ مَوَاخِرَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
وَمَا يَسْتَوِي : اور برابر نہیں الْبَحْرٰنِ ڰ : دونوں دریا ھٰذَا : یہ عَذْبٌ فُرَاتٌ : شیریں پیاس بجھانے والا سَآئِغٌ شَرَابُهٗ : آسان اس کا پینا وَھٰذَا : اور یہ مِلْحٌ اُجَاجٌ ۭ : شور تلخ وَمِنْ كُلٍّ : اور ہر ایک سے تَاْكُلُوْنَ : تم کھاتے ہو لَحْمًا : گوشت طَرِيًّا : تازہ وَّتَسْتَخْرِجُوْنَ : اور تم نکالتے ہو حِلْيَةً : زیور تَلْبَسُوْنَهَا ۚ : جس کو پہنتے ہو تم وَتَرَى : اور تو دیکھتا ہے الْفُلْكَ : کشتیاں فِيْهِ : اس میں مَوَاخِرَ : چیرتی ہیں پانی کو لِتَبْتَغُوْا : تاکہ تم تلاش کرو مِنْ فَضْلِهٖ : اس کے فضل سے (روزی) وَلَعَلَّكُمْ : اور تاکہ تم تَشْكُرُوْنَ : تم شکر کرو
اور پانی کے دونوں ذخیرے یکساں نہیں ہیں ایک میٹھا اور پیاس بجھانے والا ہے، پینے میں خوشگوار، اور دوسرا سخت کھاری کہ حلق چھیل دے مگر دونوں سے تم تر و تازہ گوشت حاصل کرتے ہو، پہننے کے لیے زینت کا سامان نکالتے ہو، اور اسی پانی میں تم دیکھتے ہو کہ کشتیاں اُس کا سینہ چیرتی چلی جا رہی ہیں تاکہ تم اللہ کا فضل تلاش کرو اور اُس کے شکر گزار بنو
وَمَا يَسْتَوِي [اور برابر نہیں ہوتے ] الْبَحْرٰنِ ڰ [دونوں سمندر ] ھٰذَا [یہ ] عَذْبٌ [میٹھا ہے ] فُرَاتٌ [نہایت شیریں ہے ] سَاۗىِٕــغٌ [خوشگوار ہے ] شَرَابُهٗ [اس کا پینا ] وَھٰذَا [اور یہ ] مِلْحٌ [کھاری ہے ] اُجَاجٌ ۭ [نہایت کڑوا ہے ] وَمِنْ كُلٍّ تَاْكُلُوْنَ [اور ہر ایک میں سے تم لوگ کھاتے ہو ] لَحـْـمًا طَرِيًّا [کچھ تازہ گوشت ] وَّتَسْتَخْرِجُوْنَ [اور نکالتے ہو ] حِلْيَةً [ایک ایسا زیور ] تَلْبَسُوْنَهَا ۚ [تم لوگ پہنتے ہو جس کو ] وَتَرَى الْفُلْكَ [اور تو دیکھتا ہے کشتیوں کو ] فِيْهِ [اس میں ] مَوَاخِرَ [پانی چیر نے والیاں ہوتے ہوئے ] لِتَبْتَغُوْا [تاکہ تم لوگ تلاش کرو ] مِنْ فَضْلِهٖ [اس کے فضل میں سے (روزی)] وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ [اور شاید کہ تم لوگ شکر کرو ]
Top