Mutaliya-e-Quran - Yaseen : 51
وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَاِذَا هُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمْ یَنْسِلُوْنَ
وَنُفِخَ : اور پھونکا جائے گا فِي الصُّوْرِ : صور میں فَاِذَا هُمْ : تو یکایک وہ مِّنَ : سے الْاَجْدَاثِ : قبریں اِلٰى رَبِّهِمْ : اپنے رب کی طرف يَنْسِلُوْنَ : دوڑیں گے
پھر ایک صور پھونکا جائے گا اور یکایک یہ اپنے رب کے حضور پیش ہونے کے لیے اپنی قبروں سے نکل پڑیں گے
وَنُفِخَ فِي الصُّوْرِ [اور پھونکا جائے گا صور میں ] فَاِذَا هُمْ [تو جب ہی وہ لوگ ] مِّنَ الْاَجْدَاثِ [قبروں سے ] اِلٰى رَبِّهِمْ [اپنے رب کی طرف ] يَنْسِلُوْنَ [دوڑتے ہوں گے ] ج د ث ثلاثی مجرد سے فعل نہیں آتا۔ جدث ج اجداث۔ قبر ۔ زیر مطالعہ آیت۔ 51
Top