Mutaliya-e-Quran - Al-A'raaf : 37
فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِاٰیٰتِهٖ١ؕ اُولٰٓئِكَ یَنَالُهُمْ نَصِیْبُهُمْ مِّنَ الْكِتٰبِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَتْهُمْ رُسُلُنَا یَتَوَفَّوْنَهُمْ١ۙ قَالُوْۤا اَیْنَ مَا كُنْتُمْ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ قَالُوْا ضَلُّوْا عَنَّا وَ شَهِدُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰفِرِیْنَ
فَمَنْ : پس کون اَظْلَمُ : بڑا ظالم مِمَّنِ : اس سے جو افْتَرٰي : بہتان باندھا عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر كَذِبًا : جھوٹ اَوْ كَذَّبَ : یا جھٹلایا بِاٰيٰتِهٖ : اس کی آیتوں کو اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ يَنَالُهُمْ : انہیں پہنچے گا نَصِيْبُهُمْ : ان کا نصیب (حصہ) مِّنَ الْكِتٰبِ : سے کتاب (لکھا ہوا) حَتّٰى : یہانتک کہ اِذَا : جب جَآءَتْهُمْ : ان کے پاس آئیں گے رُسُلُنَا : ہمارے بھیجے ہوئے يَتَوَفَّوْنَهُمْ : ان کی جان نکالنے قَالُوْٓا : وہ کہیں گے اَيْنَ مَا : کہاں جو كُنْتُمْ : تم تھے تَدْعُوْنَ : پکارتے مِنْ : سے دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوا قَالُوْا : وہ کہیں گے ضَلُّوْا : وہ گم ہوگئے عَنَّا : ہم سے وَ : اور شَهِدُوْا : گواہی دیں گے عَلٰٓي : پر اَنْفُسِهِمْ : اپنی جانیں اَنَّهُمْ : کہ وہ كَانُوْا كٰفِرِيْنَ : کافر تھے
ظاہر ہے کہ اُس سے بڑا ظالم اور کو ن ہو گا جو بالکل جھوٹی باتیں گھڑ کر اللہ کی طرف منسوب کرے یا اللہ کی سچی آیات کو جھٹلائے ایسے لوگ اپنے نوشتہ تقدیر کے مطابق اپنا حصہ پاتے رہیں گے، یہاں تک کہ وہ گھڑی آ جائے گی جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ان کی روحیں قبض کرنے کے لیے پہنچیں گے اُس وقت وہ اُن سے پوچھیں گے کہ بتاؤ، اب کہاں ہیں تمہارے وہ معبود جن کو تم کو خدا کے بجائے پکارتے تھے؟ وہ کہیں گے کہ، "سب ہم سے گم ہو گئے" اور وہ خود اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ ہم واقعی منکر حق تھے
فَمَنْ [ تو کون ] اَظْلَمُ [ زیادہ ظالم ہے ] مِمَّنِ [ اس سے جس نے ] افْتَرٰي [ گھڑا ] عَلَي اللّٰهِ [ اللہ پر ] كَذِبًا [ ایک جھوٹ ] اَوْ [ یا ] كَذَّبَ [ جھٹلایا ] بِاٰيٰتِهٖ ۭ [ اس کی آیات کو ] اُولٰۗىِٕكَ [ وہ لوگ ہیں ] يَنَالُهُمْ [ پہنچے گا جن کو ] نَصِيْبُهُمْ [ ان کا حصہ ] مِّنَ الْكِتٰبِ ۭ [ لکھے میں سے ] حَتّٰى [ یہاں تک کہ ] اِذَا [ جب ] جَاۗءَتْهُمْ [ آئیں گے ان کے پاس ] رُسُلُنَا [ ہمارے پیغامبر (فرشتے) ] يَتَوَفَّوْنَهُمْ ۙ [ ان کو پورا پورا لیتے ہیں (یعنی روح قبض کرتے ہوئے ) ] قَالُوْٓا [ تو وہ کہیں گے ] اَيْنَ [ کہاں ہے ] مَا [ وہ ، جس کو ] كُنْتُمْ تَدْعُوْنَ [ تم لوگ پکارا کرتے تھے ] مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ ۭ [ اللہ کے علاوہ ] قَالُوْا [ تو وہ لوگ کہیں گے ] ضَلُّوْا [ وہ گم ہوگئے ] عَنَّا [ ہم سے ] وَشَهِدُوْا [ اور گواہی دیں گے ] عَلٰٓي اَنْفُسِهِمْ [ اپنے نفس کے خلاف ] اَنَّهُمْ [ کہ وہ لوگ ] كَانُوْا [ تھے ] كٰفِرِيْنَ [ کفر کرنے والے ]
Top