Mutaliya-e-Quran - At-Tawba : 1
بَرَآءَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖۤ اِلَى الَّذِیْنَ عٰهَدْتُّمْ مِّنَ الْمُشْرِكِیْنَؕ
بَرَآءَةٌ : بیزاری (قطعِ تعلق) مِّنَ : سے اللّٰهِ : اللہ وَرَسُوْلِهٖٓ : اور اس کا رسول اِلَى : طرف الَّذِيْنَ : وہ لوگ جنہوں نے عٰهَدْتُّمْ : تم سے عہد کیا مِّنَ : سے الْمُشْرِكِيْنَ : مشرکین
اعلان برات ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اُن مشرکین کو جن سے تم نے معاہدے کیے تھے
بَرَاۗءَةٌ [ (یہ اعلان ) براءت ہے ] مِّنَ اللّٰهِ [ اللہ کی طرف سے ] وَرَسُوْلِهٖٓ [ اور اس کے رسول کی طرف سے ] اِلَى الَّذِيْنَ [ ان لوگوں کے لیے جن سے ] عٰهَدْتُّمْ [ تم لوگوں نے معاہدہ کیا ] مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَ [ مشرکوں میں سے ] ترکیب : (آیت ۔ 1) براء ۃ خبر ہے ۔ اس کا مبتدا محذوف ہے ۔ جو کہ ھذہ ہوسکتا ہے ۔
Top