Mutaliya-e-Quran - At-Tawba : 52
قُلْ هَلْ تَرَبَّصُوْنَ بِنَاۤ اِلَّاۤ اِحْدَى الْحُسْنَیَیْنِ١ؕ وَ نَحْنُ نَتَرَبَّصُ بِكُمْ اَنْ یُّصِیْبَكُمُ اللّٰهُ بِعَذَابٍ مِّنْ عِنْدِهٖۤ اَوْ بِاَیْدِیْنَا١ۖ٘ فَتَرَبَّصُوْۤا اِنَّا مَعَكُمْ مُّتَرَبِّصُوْنَ
قُلْ هَلْ : آپ کہ دیں کیا تَرَبَّصُوْنَ : تم انتظار کرتے ہو بِنَآ : ہم پر اِلَّآ : مگر اِحْدَى : ایک کا الْحُسْنَيَيْنِ : دو خوبیوں وَنَحْنُ : اور ہم نَتَرَبَّصُ : انتظار کرتے ہیں بِكُمْ : تمہارے لیے اَنْ : کہ يُّصِيْبَكُمُ : تمہیں پہنچے اللّٰهُ : اللہ بِعَذَابٍ : کوئی عذاب مِّنْ : سے عِنْدِهٖٓ : اس کے پاس اَوْ : یا بِاَيْدِيْنَا : ہمارے ہاتھوں سے فَتَرَبَّصُوْٓا : سو تم انتظار کرو اِنَّا : ہم مَعَكُمْ : تمہارے ساتھ مُّتَرَبِّصُوْنَ : انتظار کرنیوالے (منتظر)
ان سے کہو، "تم ہمارے معاملہ میں جس چیز کے منتظر ہو وہ اس کے سوا اور کیا ہے کہ دو بھلائیوں میں سے ایک بھلائی ہے اور ہم تمہارے معاملہ میں جس چیز کے منتظر ہیں وہ یہ ہے کہ اللہ خود تم کو سزا دیتا ہے یا ہمارے ہاتھوں دلواتا ہے؟ اچھا تو اب تم بھی انتظار کرو اور ہم بھی تمہارے ساتھ منتظر ہیں"
قُلْ [ آپ کہیے ] هَلْ [ کیا ] تَرَبَّصُوْنَ [ تم لوگ انتظار کرتے ہو ] بِنَآ [ ہمارے بارے میں ] اِلَّآ [ سوائے ] اِحْدَى الْحُسْنَيَيْنِ ۭ [ دو بہترین اچھائیوں کی ایک کے ] وَنَحْنُ [ اور ہم ] نَتَرَبَّصُ [ انتظار کرتے ہیں ] بِكُمْ [ تمہارے بارے میں ] اَنْ [ کہ ] يُّصِيْبَكُمُ [ آن لگے تم لوگوں کو ] اللّٰهُ [ اللہ ] بِعَذَابٍ [ کسی عذاب کے ساتھ ] مِّنْ عِنْدِهٖٓ [ اپنے پاس سے ] اَوْ [ یا ] بِاَيْدِيْنَا ڮ [ ہمارے ہاتھوں سے ] فَتَرَبَّصُوْٓا [ تو انتظار کرو ] اِنَّا [ بیشک ہم ] مَعَكُمْ [ تمہارے ساتھ ] مُّتَرَبِّصُوْنَ [ انتظار کرنے والے ہیں ] (آیت ۔ 52) بنا، مادہ ” ب ن ی “ کا کوئی صیغہ نہیں ہے بلکہ ضمیر نا پر حرف جارہ ب داخل ہوا ہے ۔ الحسنیین ، حسن کا تثنیہ نہیں ہے بلکہ یہ افعل تفضیل حسنی کا تثنیہ ہے ۔
Top