Tafseer-e-Mazhari - An-Nisaa : 35
وَّ یَعْلَمَ الَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا١ؕ مَا لَهُمْ مِّنْ مَّحِیْصٍ
وَّيَعْلَمَ الَّذِيْنَ : اور جان لیں گے وہ لوگ يُجَادِلُوْنَ : جو جھگڑتے ہیں فِيْٓ اٰيٰتِنَا : ہماری آیات میں ۭ مَا : نہیں لَهُمْ : ان کے لیے مِّنْ مَّحِيْصٍ : کوئی بچنے کی جگہ۔ جائے پناہ
اور (انتقام اس لئے لیا جائے کہ) جو لوگ ہماری آیتوں میں جھگڑتے ہیں۔ وہ جان لیں کہ ان کے لئے خلاصی نہیں
ویعلم الذین یجادلون فی ایتنا ما لم من محیص اور (اس تباہی کے وقت) ان لوگوں کو جو ہماری آیتوں میں جھگڑے نکالتے ہیں ‘ معلوم ہوجائے کہ (اب) ان کیلئے کہیں بچاؤ نہیں۔ یعنی اگر اللہ چاہے تو ہواؤں کو روک دے ‘ تاکہ جہاز کے مسافروں سے انتقام لے لے اور جو لوگ آیات خداوندی کی تکذیب کرتے اور ان کو باطل قرار دیتے ہیں ‘ ان کو معلوم ہوجائے کہ اب عذاب سے رہائی ممکن نہیں۔ یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ جو لوگ قرآن کی تکذیب کرتے اور آیات خداوندی سے سبق اندوز نہیں ہوتے ‘ قیامت کے دن جب اللہ کے سامنے جائیں تو ان کو معلوم ہوجائے کہ عذاب سے بھاگنے کا اب کوئی راستہ نہیں۔
Top