Ruh-ul-Quran - Al-Ghaafir : 71
اِذِ الْاَغْلٰلُ فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ وَ السَّلٰسِلُ١ؕ یُسْحَبُوْنَۙ
اِذِ الْاَغْلٰلُ : جب طوق (جمع) فِيْٓ اَعْنَاقِهِمْ : ان کی گردنوں میں وَالسَّلٰسِلُ ۭ : اور زنجیریں يُسْحَبُوْنَ : وہ گھسیٹے جائیں گے
جب طوق ان کی گردنوں میں ہوں گے اور زنجیریں ہوں گی، وہ کھینچے جائیں گے
اِذِالْاَغْلٰـلُ فِیْٓ اَعْنَاقِھِمْ وَالسَّلٰسِلُ ط یُسْحَبُوْنَ ۔ فِی الْحَمِیْمِ لا 5 ثُمَّ فِی النَّارِ یُسْجَرُوْنَ ۔ (المؤمن : 71، 72) (جب طوق ان کی گردنوں میں ہوں گے اور زنجیریں ہوں گی، وہ کھینچے جائیں گے۔ کھولتے ہوئے پانی میں، پھر دوزخ کی آگ میں جھونک دیئے جائیں گے۔ ) آخرت میں مخالفین کا انجام تکذیبِ رُسل اور تکذیبِ کتاب کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آخرت میں ان کی گردنوں میں طوق ڈالے جائیں گے اور جسم کے مختلف حصے زنجیروں میں جکڑے جائیں گے۔ پھر جب وہ پیاس کی شدت سے مجبور ہو کر پانی مانگیں گے تو جہنم کے کارکن ان کو زنجیروں سے پکڑ کر گھسیٹیں گے اور ان چشموں پر لے جائیں گے جن سے کھولتا ہوا پانی نکل رہا ہوگا۔ جب وہ پانی پی چکیں گے تو پھر وہ جہنم کی آگ میں جھونک دیئے جائیں گے۔
Top