Tadabbur-e-Quran - Al-Ghaafir : 71
اِذِ الْاَغْلٰلُ فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ وَ السَّلٰسِلُ١ؕ یُسْحَبُوْنَۙ
اِذِ الْاَغْلٰلُ : جب طوق (جمع) فِيْٓ اَعْنَاقِهِمْ : ان کی گردنوں میں وَالسَّلٰسِلُ ۭ : اور زنجیریں يُسْحَبُوْنَ : وہ گھسیٹے جائیں گے
جب کہ ان کی گردنوں میں طوق ہوں گے اور (ان کے پائوں میں) زنجیریں ہوں گی ،
’ والسلاسل ‘ کے بعد ’ فی ارجلھم ‘ کے الفاظ میرے نزدیک محذوف ہیں۔ ترجمہ میں ان کو میں نے کھول دیا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ انہوں نے استکبار کی بنا پر اللہ کی آیات کی تکذیب کی اس وجہ سے ان کی گردنوں میں طوق ڈالے جائیں گے اور ان کے پائوں میں زنجیریں پہنائی جائیں گی۔ اس کے بعد وہ گرم پانی میں گھسیٹے جائیں گے پھر دوزخ میں جھونک دیئے جائیں گے۔ ’ سجر التنور ‘ کے معنی ہیں، تنور کو ایندھن سے بھر دیا۔ ‘
Top