Ruh-ul-Quran - Al-Haaqqa : 18
یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِیَةٌ
يَوْمَئِذٍ : اس دن تُعْرَضُوْنَ : تم پیش کیے جاؤ گے لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ : نہ چھپ سکے گی تم سے خَافِيَةٌ : چھپنے والی۔ کوئی راز
اس دن تم پیش کیے جائو گے، تمہاری کوئی بات بھی ڈھکی چھپی نہیں رہے گی
یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوْنَ لاَ تَخْفٰی مِنْـکُمْ خَافِیَۃٌ۔ (الحآقۃ : 18) (اس دن تم پیش کیے جاؤ گے، تمہاری کوئی بات بھی ڈھکی چھپی نہیں رہے گی۔ ) اس دن، یعنی قیامت کے دن۔ جب آسمانوں اور زمینوں کی بساط لپیٹ کر رکھ دی جائے گی، تم اللہ تعالیٰ کے روبرو پیش کیے جاؤ گے۔ اللہ تعالیٰ کے علم سے تو کوئی چیز چھپ نہیں سکتی۔ لیکن اس روز چونکہ ایک نئی زمین وجود میں آئے گی جس کی سطح مستوی ہوگی۔ جس میں نہ کوئی پہاڑ ہوگا اور نہ کوئی غار۔ نہ مکان ہوں گے اور نہ کوئی درخت، جن کے پیچھے کسی چیز کو چھپایا جاسکے۔ ایسی حالت میں تم اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کیے جاؤ گے اور تمہارے لیے بالکل اس بات کا امکان نہیں ہوگا کہ تم کسی چیز پر اخفاء کا پردہ ڈال سکو۔ تو سوچ لو، اس وقت تم کیا کرو گے۔
Top