Tafseer-e-Saadi - An-Naba : 33
وَّ كَوَاعِبَ اَتْرَابًاۙ
وَّكَوَاعِبَ : اور نوخیز لڑکیاں اَتْرَابًا : ہم عمر
اور ہم عمر نوجوان عورتیں
(وَّكَوَاعِبَ ) اس سے مراد ابھرے ہوئے پستانوں والی کنواری لڑکیاں ہیں جن کے پستان ان کے شباب ان کی قوت اور ان کی تازگی کے باعث ڈھیلے نہیں پڑے۔ ( اَتْرَابًا) ہم عمر عورتیں۔ ہم عمر عورتوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ باہم محبت والفت رکھنے والی اور باہم اچھی معاشرت والی ہوتی ہیں۔ وہ عمر جس میں وہ ہوں گی تینتیس سال ہے اور یہ متعدل ترین شباب کی عمر ہے۔
Top