Tadabbur-e-Quran - Ash-Shu'araa : 3
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا یَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ
لَعَلَّكَ : شاید تم بَاخِعٌ : ہلاک کرلوگے نَّفْسَكَ : اپنے تئیں اَلَّا يَكُوْنُوْا : کہ وہ نہیں مُؤْمِنِيْنَ : ایمان لاتے
شاید تم اپنے آپ کو اس فکر میں بالک کر کے رہو گے کہ یہ لوگ ایمان لانے والے نہیں بنتے !
دل نواز تسلی وہی تسلی کا مضمون جو اوپر والی آیت میں مخفی تھا اس آیت میں نہایت دل نواز پیرائے میں اضح ہوگیا ہے۔ پیغمبر ﷺ کو خطاب کر کے ارشاد ہوا ہے کہ ان لوگوں کا اس کتاب مبین پر ایمان نہ لانا آپ کے دل پر اتنا شاق ہے کہ معلوم ہوتا ہے آپ اس غم میں اپنے کو ہلاک کر کے رہیں گے حالانکہ قصور نہ آپ کا ہے نہ اس کتاب کا سارا قصور ان لوگوں کا خود اپنا ہے کہ ایک بالکل واضح حقیقت کو جھٹلانے کے لئے مختلف قسم کے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔ آپکی ذمہ داری صرف تبلیغ ہے۔ اس کا حق آپ نے پورا پورا ادا کردیا اور ادا کر رہے ہیں، پھر ایسے ناقدروں کے پیچھے آپ اپنے کو کیوں ہلکان کریں !
Top