Tafseer-al-Kitaab - Adh-Dhaariyat : 20
وَ فِی الْاَرْضِ اٰیٰتٌ لِّلْمُوْقِنِیْنَۙ
وَفِي الْاَرْضِ : اور زمین میں اٰيٰتٌ : نشانیاں لِّلْمُوْقِنِيْنَ : یقین کرنے والوں کیلئے
اور یقین کرنے والوں کے لئے زمین میں (اللہ کی قدرت کی بہت سی) نشانیاں ہیں،
[11] یہاں نشانیوں سے مراد وہ نشانیاں ہیں جو آخرت اور جزا سزا پر دلیل ہیں۔ ایک بڑی نشانی یہ ہے کہ وہ زمین جو بالکل مردہ اور بےآب وگیاہ ہوتی ہے اس پر جب اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کی گھٹا بھیجتا ہے تو بارش کا ایک ہی چھینٹا اس کو زندگی اور شادابی سے معمور کردیتا ہے۔ جو اللہ اپنی قدرت کی یہ شان دکھا سکتا ہے کیا وہ اس بات سے عاجز ہے کہ انسان کو مرنے کے بعد دوبارہ پیدا کر دے ؟
Top