Tafseer-al-Kitaab - Al-Anfaal : 25
وَ اتَّقُوْا فِتْنَةً لَّا تُصِیْبَنَّ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْكُمْ خَآصَّةً١ۚ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ
وَاتَّقُوْا : اور ڈرو تم فِتْنَةً : وہ فتنہ لَّا تُصِيْبَنَّ : نہ پہنچے گا الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو ظَلَمُوْا : انہوں نے ظلم کیا مِنْكُمْ : تم میں سے خَآصَّةً : خاص طور پر وَاعْلَمُوْٓا : اور جان لو اَنَّ : کہ اللّٰهَ : اللہ شَدِيْدُ : شدید الْعِقَابِ : عذاب
اور ڈرو اس عذاب سے جو (اگر نازل ہوا تو) تم میں سے صرف انہی لوگوں تک محدود نہ رہے گا جو ظلم کے مرتکب ہوئے ہیں (بلکہ سب ان کی زد میں آجائیں گے) اور جان لو کہ اللہ سزا دینے میں سخت ہے۔
[8] یعنی صرف وہی لوگ مبتلائے عذاب نہ ہوں گے جنہوں نے گناہ کا ارتکاب کیا بلکہ وہ لوگ بھی عذاب کی لپیٹ میں آجائیں گے جنہوں نے گناہ کرنے والوں کو گناہ کرنے سے منع نہیں کیا۔ اسلام اپنے پیروؤں کو صرف صالح ہی نہیں بلکہ اپنی وسعت اور بساط کے مطابق مصلح بھی دیکھنا چاہتا ہے۔
Top