Tafseer-al-Kitaab - Al-Anfaal : 60
لَوْ لَا كِتٰبٌ مِّنَ اللّٰهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِیْمَاۤ اَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ
لَوْ : اگر لَا : نہ كِتٰبٌ : لکھا ہوا مِّنَ اللّٰهِ : اللہ سے سَبَقَ : پہلے ہی لَمَسَّكُمْ : تمہیں پہنچتا فِيْمَآ : اس میں جو اَخَذْتُمْ : تم نے لیا عَذَابٌ : عذاب عَظِيْمٌ : بڑا
اگر اس بارے میں اللہ کا نوشتہ پہلے نہ لکھا جا چکا ہوتا تو جو کچھ تم لوگوں نے لیا تھا اس کی پاداش میں تمہیں بڑا عذاب پہنچتا۔
[24] جنگ بدر سے پہلے سورة محمد ﷺ میں جنگ کے بارے میں جو آیت نازل ہوئی تھی اس میں فرمایا گیا تھا کہ جب کافروں سے تمہاری مڈبھیڑ ہو تو پہلا کام ان کی گردنیں مارنا ہے یہاں تک کہ جب تم انہیں اچھی طرح کچل دو تب قیدیوں کو مضبوط باندھو۔ اس کے بعد احسان کرو یا فدیہ کا معاملہ کرلو (آیت 4) ۔ اسی حکم کی رو سے مسلمانوں نے بدر کے قیدیوں کو فدیہ لے کر چھوڑا لیکن غلطی یہ ہوئی کہ دشمن کی طاقت کو کچلنے کی جو شرط مقدم رکھی گئی تھی اسے پورا کرنے سے پہلے مسلمان دشمنوں کو قیدی بنانے اور مال غنیمت جمع کرنے میں مشغول ہوگئے۔ اللہ تعالیٰ کو یہ بات ناپسند ہوئی کیونکہ اگر دشمن کی پسپائی کے بعد مسلمان اس کا تعاقب کرتے تو اس کی طاقت بالکل ختم ہوجاتی۔
Top