Taiseer-ul-Quran - Al-A'raaf : 110
یُّرِیْدُ اَنْ یُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ١ۚ فَمَا ذَا تَاْمُرُوْنَ
يُّرِيْدُ : چاہتا ہے اَنْ : کہ يُّخْرِجَكُمْ : تمہیں نکال دے مِّنْ : سے اَرْضِكُمْ : تمہاری سرزمین فَمَاذَا : تو اب کیا تَاْمُرُوْنَ : کہتے ہو
وہ چاہتا ہے کہ تمہیں تمہارے ملک سے نکال 113 دے۔ اب تم کیا مشورہ دیتے ہو
113 اور بعض دوسری آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ موسیٰ (علیہ السلام) کو جادوگر قرار دینے کی بات فرعون نے پہلے خود کی تھی بعد میں اس کے درباریوں نے ہاں میں ہاں ملا دی۔
Top